(کشمیر ڈیجیٹل)لیپہ کے سب سے بڑے یوٹیوبر سید باسط علی نے پاک فوج کے تعاون سےگورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیپہ کے طلبہ کے لیے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا ہے۔ وادیٔ لیپہ کے رہائشی باسط علی نے اس سے قبل بھی علاقے میں سینکڑوں ڈسٹ بنز فراہم کیے اور ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں باسط علی نے کہا: “یہ ہمارے بچے ہیں، میں نے کوئی احسان نہیں کیا۔ ہم بھی یہی سے نکلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہslow and steady wins the race۔ یہ وادی سنہری بنے گی۔ شہر میں ڈسٹ بن لگانے کا مقصد شہر کی صفائی ہے، پہلے یہاں اور بعد میں دیگر علاقوں میں بھی کام کریں گے۔ اگلے منصوبوں میں فلٹریشن پلانٹ اور بس اسٹینڈز شامل ہیں۔ بہت سے منصوبے ہیں، بس اللہ تعالیٰ کامیاب کرے۔”طلبہ نے باسط علی اور پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ نے ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے گھر گھر دستخطی مہم شروع کر دی
دُشمن کا کہنا ہے کہ “کشمیریوں کے ہاتھوں میں بم اور کلہ شنگوف دی جا رہی ہیں”، لیکن یہاں تو تعلیم، کھیل کے میدان اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس کمپیوٹر لیب کے قیام سے لیپہ کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے میں تعلیم اور ترقی کے مواقع مزید بہتر ہوں گے۔