ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کے امکانات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی سامنے آگئی ۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو کے مطابق یکم ربیع الاول25 اگست 2025 بروزپیر ہونے کا امکان ہے۔اگر چاند نظر آگیا تو 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ منائی جائیگی۔

جہلم ویلی ، کوٹلہ میں شدید بارش، 6 دکانیں ،3 پل،سڑکیں ، سکول طغیانی میں بہہ گئے

Scroll to Top