(کشمیر ڈیجیٹل) 16 اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ڈیزل سستا جبکہ پیٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد متعلقہ حکام نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ اس کے برعکس، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 7 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں اور آئندہ سال تیل کی اضافی سپلائی میں اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد خام تیل کے فیوچرز دو ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ کی یومِ آزادی پر مبارکباد، پاکستان کے ساتھ نئے اقتصادی مواقع کی تلاش پر زور
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 282 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 274 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔