آج ملک بھر میں معرکہ حق جشن آزادی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا

(کشمیر ڈیجیٹل) ملک بھر سمیت مظفرآباد میں بھی معرکہ حق یومِ پاکستان بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مظفرآباد میں بھی صبح سویرے 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ فجر کی نماز میں ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جشنِ آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام سے منایا جا رہا ہے۔ رات کے وقت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں شاندار آتش بازی ہوئی اور شہر شہر کی فضائیں رنگ و نور سے منور ہو گئیں۔ شہری دلفریب مناظر سے محظوظ ہوئے اور دن بھر مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔

مظفرآباد میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں پورے ہفتے سے تقاریب جاری ہیں۔ آج اپر اڈا، آزادی چوک، چھتر ہائی کورٹ گراونڈ، صدر ہاؤس اور ہائی کورٹ میں بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد ہوا، جن میں شہری، سرکاری ملازمین، بچے، جوان اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دن بھر مختلف مکاتب فکر کی جانب سے ریلیاں اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، جنہوں نے مظفرآباد کی فضاؤں کو مسرت اور جوش و خروش سے بھر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی،وزیر خزانہ نے بھی عوام کو خوشخبری سنا دی

مزید برآں، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی ہوئی، جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک بحریہ کی جانب سے بابائے قوم محمد علی جناحؒ کو قومی سلام پیش کیا گیا۔

Scroll to Top