بیرون ملک مفت تعلیم کا نادر موقع،پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی طلباء کیلئے بیرون ملک پرکشش مراعات کیساتھ مختلف مضامین میں فنڈڈ اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمان نے پاکستانی طلبہ کے لیے مختلف مضامین میں مکمل فنڈڈ انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے عمانی اسکالر شپ پروگرام 2025-26 کے لیے خواہشمند طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو عالمی معیار کے تعلیمی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

اسکالر شپ کے خاص فوائد اور مراعات:
* عمانی اسکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ عمان کی منتخب یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سائنسز ( علاوہ میڈیسن) میں گریجویشن ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔

طلبہ کے لیے اسکالر شپ مکمل فنڈڈ ہے اور ٹیوشن فیس 100 فیصد معاف ہے۔

* اسکالر شپ کے لیے عمان جانے والے طلبہ کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ طلبہ کو رہائش کے بغیر 200 عمانی ریال (لگ بھگ ایک لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے) یا رہائش کے ساتھ 140 عمانی ریال (تقریباً ایک لاکھ سےزائد پاکستانی روپے) ہر ماہ دیئے جائیں گے۔

* طلبہ کو ہر سال ایک راؤنڈ ٹرپ ہوائی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

ایچ ای سی نے اسکالر شپ کے لیے اہل طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ دیے گئے آفیشل لنک  https://tinyurl.com/studyinomanکے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Scroll to Top