ایرانی حکومت نے اپنی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری دیدی

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایران کی کابینہ نے قومی کرنسی ریال سے آخری 4 صفر ختم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی صدر مسعود پزشکیان کی کابینہ نے یہ بل اتوار کے اجلاس میں اکثریتی ووٹ سے منظور کیا۔

صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، اس بل پر منظوری سے قبل تفصیلی بحث اور جانچ پڑتال کی گئی۔

ایک ہفتہ قبل، ایرانی پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی نے مالی لین دین کو آسان بنانے کے لیے کرنسی سے چار صفر ختم کرنے کی تجویز منظور کی تھی۔

ریال بدستور ایران کی سرکاری کرنسی رہے گی، اور ہر نیا ریال 10,000 موجودہ ریال کے برابر ہوگا، جبکہ اسے 100 قیران میں تقسیم کیا جائے گا۔

آذربائیجان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ سے نوازدیا

Scroll to Top