حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع، غیر رجسٹرڈ افراد بھی شامل

(کشمیر ڈیجیٹل) حج درخواستوں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، جس میں غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ وزارت حج کے مطابق پہلا مرحلہ 9 اگست کو مکمل ہوا جس میں 71 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی شامل ہو سکیں گے جنہوں نے پہلے رجسٹریشن نہیں کرائی۔ قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی کا یہ عمل 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر درخواستیں کم آئیں تو کوٹہ مکمل کرنے کے لیے مزید موقع دیا جائے گا۔

حج 2026 میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مقررہ بینکوں میں وزارت حج کے نام حج درخواستیں اور رقم جمع کرا سکتے ہیں۔ لانگ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت دنیور نالہ: مٹی کا تودہ گرنے سے 9 رضاکار جاں بحق

Scroll to Top