ترکیہ زلزلہ،درجن سے زائد عمارتیں منہدم،ایک شخص جاں بحق،29زخمی

استنبول: ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیک اسیر میں اتوار کو 6.1 شدت کے زلزلے سے ایک شخص جاں بحق اور29زخمی ہو گئے جبکہ درجن سے زائد عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی کے صوبہ بالیک اسیر میں 6.1شدت زلزلہ آیا جس کے جھٹکے ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سمیت متعدد صوبوں میں محسوس کئے گئے ہیں جبکہ زلزلہ کی گہرائی  صرف10کلو میٹر تھی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یک 81 سالہ شخص کی موت ایمرجنسی ٹیموں کے ملبے سے نکالے جانے کے بعد ہوئی،عمارت سے چار دیگر افراد کو بچا لیا گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرنے والی زیادہ ترعمارتیں لاوارث اور غیر استعمال شدہ ہیں جبکہ ایک مسجد کے دو مینار بھی گر گئے ہیں۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن میں سے ایک کی شدت 4.6 تھی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تباہ شدہ عمارتوں میں داخل نہ ہوں۔

Scroll to Top