(کشمیر ڈیجیٹل) وادی سماہنی کے علاقے پونا دبل میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے نے پورے علاقے کو غم میں ڈبو دیا۔ دو کمسن بھائی نہاتے ہوئے نالے میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق 7 سالہ عیسی اور 10 سالہ موسی کھیلتے کھیلتے نالے میں اترے، جہاں اچانک پانی کے تیز بہاؤ اور گہرائی میں پھنس گئے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی مگر خود بھی باہر نہ نکل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کی مظفرآباد و راولا کوٹ دفاتر سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔




