مظفرآباد، گردو نواح میں تیندووں ، چیتوں کا راج، وائلڈ لائف حکام خاموش تماشائی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں تندوؤں اور چیتوں کا راج برقرار، گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ایک کمسن بچی کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

جبکہ کئی دیہی علاقوں میں مویشیوں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق، جنگلی درندے دن دیہاڑے آبادیوں کا رخ کر رہے ہیں
جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بلگراں، پنجگراں، چھتر کلاس، گوجراں اور نواحی پہاڑی بستیاں شامل ہیں۔

مقامی افراد نے محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات اور گشت میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنگل سے متصل آبادیوں میں رات کے وقت درندوں کی آوازیں معمول بن چکی ہیں، جبکہ کئی گھروں کے باہر نصب سکیورٹی کیمروں میں چیتوں کی موجودگی بھی ریکارڈ ہو چکی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:ماہرین تعلیم ،صحافتی حلقوں کا بھارتی گوڈی میڈیا پروپیگنڈے کے مقابلےکیلئے میڈیا اتحاد کا مطالبہ

Scroll to Top