(کشمیر ڈیجیٹل):جہلم ویلی میں جنگلی تیندوں کی آمد نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ پانڈو، لمنیاں اور وادی لیپہ کے مکین ان دنوں غیر معمولی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں جنگلی تیندوے انسانی آبادیوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، لمنیاں کے مرکزی علاقے میں آج رات تقریباً 8 بجے ایک تندوا بے خوف ہو کر آرام کرتا پایا گیا۔ اس منظر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس نے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد پولیس لائن میں شہداء کو خراجِ عقیدت، یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی اور بے بسی اب ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔