پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ حسن نواز 15اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی تھی۔




