مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل، سید ہیصم حسین نقوی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کو بھمبر کے مقام سےگرفتار کر لیا گیا ۔
اس گرفتاری پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتازنے شدید ردعمل دیا ہے اور حکومتِ آزاد کشمیر کو دو گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم قیوم نیازی بھمبر سے گرفتار
راجہ فرخ ممتازکا کہنا تھا کہ اگر سردار عبدالقیوم نیازی کو دو گھنٹوں کے اندر رہا نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق پرائم منسٹر کی گرفتاری غیر قانونی و غیر آئینی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان رہا کرو ورکر کنونشن،وفاداریاں بدلنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، سردارعبدالقیوم نیازی
وزیر اعظم انوار الحق کے حلقے سے ان کے اشارے پر ان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انوار سرکار آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے ۔ جس میں اس کو کبھی بھی کامیا ب نہیں ہونے دیں گے ۔