(کشمیر ڈیجیٹل)یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی عظیم فتح کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
نغمے میں وطن کے جانثاروں، شہداء اور محافظوں کی قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔ اس میں جذبہ حب الوطنی سے بھرپور انداز میں یہ عزم دہرایا گیا ہے کہ پاکستان کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دی جاتی رہے گی۔
’’دل سے پاکستان‘‘ کے ذریعے مادرِ وطن کے دفاع میں صفِ اول پر کھڑی مسلح افواج کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، جبکہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں دشمن کے خلاف حاصل کی گئی فیصلہ کن کامیابی کو قومی سطح پر منانے کی ایک علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں یومِ آزادی و معرکہ حق کی تقریبات، محکمہ تعلیم کا اعلامیہ جاری
آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ نہ صرف وطن سے محبت کا اظہار ہے بلکہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید بھی ہے۔