آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں یومِ آزادی و معرکہ حق کی تقریبات، محکمہ تعلیم کا اعلامیہ جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ تعلیم اسکولز آزاد کشمیر نے 13 اور 14 اگست کو “یومِ آزادی و معرکہ حق” کی مناسبت سے ریاست بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلہ جات، ملی نغمہ کے مقابلے اور پوسٹر سازی کی سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یوم آزادی پاکستان اور “معرکہ حق” کے تسلسل میں ان تقریبات کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

مقابلہ جات کی تفصیلات:
1- تقریری مقابلہ جات (موضوعات):

  • پاکستان میں حریت و آزادی کا لازوال استعارہ
  • پاکستان میرا خواب، میرا یقین
  • تحریک آزادی کشمیر، بقاء پاکستان کی ضمانت

2- ملی نغمہ مقابلہ:

  • پاکستان سے محبت کا عملی مظاہرہ

3- پوسٹر سازی مقابلہ:

  • طلبہ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے یوم آزادی پاکستان و معرکہ حق کے عنوانات پر پوسٹر تخلیق کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اگست کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تقریری مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ 14 اگست کو یومِ آزادی کے دن ملی نغمہ اور پوسٹر سازی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ:

  • ضلعی سطح پر مقابلہ جات 13 اگست سے قبل مکمل کروائے جائیں گے۔
  • تمام ادارے مقررہ تاریخوں پر ان تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
  • یومِ آزادی کے مرکزی پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔
  • تمام تقریبات کا اہتمام حب الوطنی کے جذبے سے کیا جائے۔

محکمہ تعلیم اسکولز نے جملہ ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ضلعی افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ تقریبات بامقصد اور موثر انداز میں مکمل کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: جدید زیڈ۔10 ایم ای ہیلی کاپٹر پاک فوج میں شامل، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا فیصلہ کن برتری پر زور

Scroll to Top