اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سردار عبدالقیوم نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج اُس مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں جو 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا تھا، جس میں تحریک انصاف کے متعدد کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔ احتجاج کے بعد مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی کارکنوں اور لیڈرشپ کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں، جن میں سردار عبدالقیوم نیازی بھی نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر مخصوص گروپ کا غلبہ ہے،غلام اللہ اعوان کا انکشاف

Scroll to Top