سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا انوار الحق کو کڑا جواب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے موجودہ وزیراعظم انوار الحق پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “وزیراعظم جو ہے آزادکشمیر کا وڈیرہ ہے۔ یہ گناہ صرف مجھ سے اور شاہ غلام قادر سے سرزد ہوا، اس میں میاں نواز شریف کا کوئی کردار نہیں تھا۔”

انہوں نے کہا کہ چالیس سالہ سیاسی زندگی میں ان پر صرف ایک دھبہ ہے، اور وہ ہے انوار الحق کو ووٹ دینا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نیلم ویلی میں اُن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے خلاف تقاریر کیں، حالانکہ وہ سب نظریاتی لوگ ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید دعویٰ کیا کہ “انوار الحق نے مجھے تین مرتبہ کہا کہ جب آپ کہیں گے، میں وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا۔ میں نے جواب دیا کہ ابھی نہیں، جب استعفیٰ دیں گے تو سب مل کر دیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ “یہ شخص زیادہ دیر رکے گا نہیں، لیکن اپنی مدت میں کئی خرابیاں پیدا کر گیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں مون سون کا پانچواں سپیل، آئندہ تین روز شدید بارشوں کی پیشگوئی

بات کو سمیٹتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ “ہم مسلم لیگی ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ کو مضبوط کیا جائے۔”

Scroll to Top