ڈپٹی کمشنر بینش جرال کا گرڈ اسٹیشن کا دورہ، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی یقین دہانی

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال اور ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین نے گرڈ اسٹیشن ہٹیاں بالا کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے واپڈا ٹیم اور ورکروں سے ملاقات کی جاری مسائل کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج شام تک مینٹینس بریکر کا کام مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مؤثر طور پر قابو پایا جا سکے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر عامر اعجاز عباسی اور نائب تحصیلدار ایاز چغتائی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر بینش جرال نے واپڈا حکام کو ہدایت دی کہ عوام کو درپیش بجلی کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایس پی مرزا زاہد حسین نے بھی گرڈ اسٹیشن کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسائل کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی فوری مداخلت کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری جلد محسوس کی جائے گی۔

ساس، بہو کے جھگڑے ،پارلیمانی کاکس کا اہم اجلاس، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش

Scroll to Top