نیلم:فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیرکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شجاعت حسین نقوی کی زیر نگرانی آٹھ مقام بازار کاتفصیلی معائنہ کیااور مضر صحت اشیائے خوردونوش ضبط کرتے ہوئے تلف کردیں۔
دکانداروں کو جرمانے اور بعض کووارننگ دی گئی۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ناقص کوکنگ آئل سنیک آئٹمز جو کہ نان رجسٹرڈ کمپنیزکے نمونے تجز یہ کے لیے لیبارٹری کوارسال کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شجاعت حسین نقوی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے مین بازار آٹھ مقام میں چھاپے مارےجس کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ اور معیاری و محفوظ خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی مظفرآبادکا ایکشن،ہوٹل سیل،متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے
معائنہ کے دوران مختلف اشیائےخوردونوش، دکانوں اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 21,500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ 3,500 رو پے مالیت کی خوراکی اشیاء، جن میں بسکٹ، جوس اور ٹافیاں موقع پر ہی تلف کی گئیں۔
سنیک آئٹمز جو کہ نان رجسٹرڈ کمپنیز کی پراڈکٹ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کے لیے بھیجے گئے۔ کئی دکانداروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ وہ فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں بہتری لا سکیں۔
تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن کروائیں۔ فوڈ اتھارٹی کسی بھی غیر رجسٹرڈ خوراک کی فروخت یا تقسیم کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔