میرپور، رینٹ پر حاصل کردہ 2 کروڑ روپے مالیتی پراڈو گاڑیاں فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)تھانہ پولیس نیو سٹی میرپور کی کارروائی، رینٹ پر حاصل کردہ گاڑی پراڈو مالیتی2 کروڑ روپے میں ملوث ملزمان کا گروہ گرفتار،گاڑی برآمد ایس ایچ او تھانہ نیوسٹی میرپور محمد ارشد نے ا پنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاریاں عمل میں لائیں ملزمان شاطر اور نوسرباز گروپ سے تعلق رکھتے تھے جنہیں گرفتار کرکے تفتيش کا عمل شروع کردیا۔۔

ملزمان گاڑی لے کر رفو چکر ہونیوالے ملزم منیب فاروق ولد محمد فاروق قوم راجپوت ساکن سیکٹر F نیوسٹی میرپور کو برنالہ سے گرفتار کیا ملزم کی نشاندہی پر ملزم کا دوسرا ساتھی ماسٹر مائنڈ فیصل عرف فیصی ظفروال سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

محمد فیصل ولد محمد مہربان قوم جٹ ساکن بلاہ میرپور کو سیالکوٹ تھانہ ظفروال کی حدود سے گرفتار کیا ملزمان کی نشاندہی پر گاڑی مالیتی 2 کروڑ روپے راولپنڈی ماڈل ٹائون سے بدنام زمانہ ملزم گلریز خان کے ڈیرہ سے برآمد کرلی۔

ملزمان سے تفتیش کے دوران ملزم فیصل عرف فیصی نے انکشاف کیا کہ تھانہ سٹی میرپور کی حدود سے دو گاڑیاں ہنڈا گاڑی۔ جی ایل آئی رینٹ پر حاصل کرکے ملزم گلریز خان کو فروخت کی ہیں اس گروہ میں شامل ملزمان میں راجہ عرفان عرف ٹونی ۔ اور گلریز خان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی ہر ممکن کوشش کررہی ہے جنکی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ۔

عوام الناس کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اپنی قیمتی گاڑیاں رینٹ پر دینے سے پہلے مکمل پڑتال اور تصدیق کرلیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکیں ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
ڈپٹی کمشنرباغ ان ایکشن، عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری

Scroll to Top