سرکاری ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس منظور،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری ملازمین کے حق میں 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس منظور کر لیا۔محکمہ مالیات آزاد نے سرکاری ملازمین کے حق میں ڈسپیرٹی الاؤنس تیس فیصد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

گریڈ ایک سے بائیس تک کے ملازمین کو یہ الاؤنس یکم جولائی سے ادا کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ واضح نہیں لکھا کہ یہ الاؤنس پولیس کے ملازمین کیلئے بھی ہوگا کہ نہیں ۔ تاہم پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ الاؤنس کبھی دیا ہی نہیں گیا۔احتجاج میں پولیس کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ انہیں بھی باقی ملازمین کی طرح ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے۔

یاد رہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس مختلف محکمہ جات میں ایک ہی کیڈر کے ملازمین کی تنخواہوں کے اندر موجود تفاوت کو کم کرنے کیلئے ادا کیا جاتا ہے۔پولیس کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔

دوسری جانب رحمان علی باجوہ سربراہ وفاقی سیکٹریٹ ملازمین کور کمیٹی ۔چیف کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہنا تھا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سے وفاق کے بعد وفاق کی ہی طرز پر ازاد کشمیر کے ملازمین کو بھی ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دے دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد گلگت بلتستان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا اور اس کے بعد وفاق خیبر پختون خواہ سندھ اور بلوچستان کا بھی ہر صورت میں ہوگا یہ ملازمین کا ائینی حق ہے جس سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔
آزادکشمیر پر غیر ذمہ دار حکومت مسلط، طارق فاروق، پولیس کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

Scroll to Top