آزادکشمیر پر غیر ذمہ دار حکومت مسلط، طارق فاروق، پولیس کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیرو سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے اسفندیار ہاؤس بھمبر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آزاد کشمیر میں ایک انتہائی غیر ذمہ دار حکومت قائم ہے جس کی غیر ذمہ داری اور نااہلی کے باعث ہر شعبہ زندگی متاثر ہے۔

چوہدری طارق فاروق کا کہنا ہے کہ ریاست میں ریاستی انتظامیہ کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو سراپا احتجاج نہیں حتیٰ کہ پولیس جو چوبیس گھنٹے بلا تعطل عوامی خدمت پر مامور رہتی ہے حکومتی غیر ذمہ داری اور نااہلی کے باعث احتجاج پر مجبور ہے۔۔

چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ بحیثیت سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وہ پولیس ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،

پولیس کو احتجاج کی اس آخری حد تک نہیں جانا چاہیے تھا ریاست بھر میں پولیس ہڑتال کے باعث امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر یقینی کی کیفیت سے دو چار ہو گئی ہے جو کسی طرح ریاستی مفاد میں نہیں اور انتہائی قابل تشویش ہے۔

انہوںنے کہا کہ اعلیٰ پولیس حکام کو بھی اس میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تھا اب بھی صورت حال مثبت طرز عمل کی متقاضی ہے بحیثیت سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے پولیس ملازمین کے مطالبات کی تائید و حمایت کرتے ہوئے ان مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کئے جانے کی طرف قدم اُٹھانے کی تجویز دیتا ہوں۔۔

پولیس ملازمین کے مطالبات کے حل کے لئے میری جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی دیگر جماعتیں بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر عدالت العالیہ نے حکومتی ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کو خلافِ قانون قرار دے کر حکم امتناعی جاری کیا ہے جبکہ حکومت عدالتی حکم کی سریعآ خلاف ورزی کرتے ہوئے بیک ڈیٹس میں آرڈرز جاری کر رہی ہے جو سراسر توہین عدالت ہے۔

یہ شتر بے مہار بےنامی حکومت پہلے بھی عدالتی فیصلوں کو سبوتاژ کر چکی ہے جس کے آنیوالے دور میں بدترین نتائج سامنے آنے کا احتمال ہے۔
آزادکشمیر پولیس کی مراعات سے متعلق مرکزی دفتر کا حکومت کو بھیجا گیا مراسلہ سامنے آ گیا

Scroll to Top