ایرل مسک نےیہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا ایلون مسک بچپن سے غربت میں پلا ہے ، اس میں کوئی صداقت نہیں ۔
انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک، ٹیک جائنٹ ایلون مسک کا شمار اس وقت دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے، ان کی دولت کا تخمینہ 426 بلین ڈالرز لگایا جاتا ہے تاہم ایلون مسک کے والد ایرل اپنے بیٹے بارے کیا کہتے ہیں یہ بات ان باپ بیٹے کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں کیلئےبہت اہم ہے۔
ایرل مسک بنیادی طور پر جنوبی افریقہ کےسٹیزن ہیں، وہ انجینئر اور تاجر بھی ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیےجدید ٹیکنالوجی اور انفرادیت کا استعمال کیا۔ اپنے حالیہ ایک انٹر ویو میں ایرل مسک کا کہنا تھا کہ میری عمر جب 24 سال تھی تو اپنا کاروبار شروع کر دیا تھا ۔ جس میں مجھے یہ آزادی بھی حاصل تھی کہ دن کا بڑا حصہ اپنے گھر میں اپنے بچوں کیساتھ گزار سکوں۔
انہوں نے کہا کہ 23 یا 24 سال کی عمر میں میں نے پہلا جہاز خرید اتھا، جب 26 کا ہوا تو اپنا گھر خرید لیا، جس میں ایلون مسک کا بچپن گزرا، جہاں جنوبی افریقہ میں یورپی یونین کے سفیر کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ایلون مسک نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو کم آمدنی کی حیثیت سے اپر مڈل کلاس میں پہنچا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا بچپن خوشیوں سے بھر پور نہیں تھا۔ مجھے وراثت میں کچھ نہیں ملا اور نہ ہی کبھی کسی نے مجھے قیمتی تحفہ دیا۔ ایرل نے بیٹے کے غربت میں پلنے بڑھنے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا اورکہا ہے کہ ایلون تو رولز رائس میں تعلیم حاصل کر رہا تھا ۔