جاوید ایوب کا محکمہ زراعت کے سرکل آفس کہوڑی کا دورہ ، شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

آزاد کشمیر کے وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب نے محکمہ زراعت کے سرکل آفس کہوڑی کا دورہ کیا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر زراعت کے آفیسر جاوید ریاض نے وزیر حکومت کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر حکومت نے سرکل آفس کے سٹاف سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت رواں سیزن میں زیادہ سے زیادہ فارمرز کو شجر کاری کی طرف راغب کرے اور ا ن کی بروقت رہنمائی کرے۔فیلڈ سٹاف فارمرز کی معاونت یقینی بنا یا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوار الحق کے حکم پر اپنڈکس کے مریضوں کیلئے ایمز ہسپتال میں بیڈز مختص

انہوں نے کہا کہ ا س وقت خطہ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی اہم ترین کی ضرورت ہے۔ پھلدار پودوں کی شجر کاری سے ایک طرف تو ماحول پر مثبت اثرات ہوتے ہیں اور دوسری طرف ان سے قیمتی پھل بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :چیمپئینز ٹرافی :فہیم اشرف کی شمولیت پر فینز کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

محکمہ زراعت کسانوں کو پھلوں، فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کی طرف راغب کرنے کے لیے آگاہی فراہم کرے تاکہ مقامی سطح پر لوگ اپنی ضرورت پوری کرنے کے قابل ہو سکیں۔ وزیر حکومت نے اس موقع پر زراعت آفیسر جاوید ریاض کی کارکردگی کو سراہا۔

Scroll to Top