وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل ، جی ایم بخاری) حالیہ بارشوں کے بعدوادی لیپا کا قدرتی حسن ایک بار پھر اپنے جوبن پر آ گیا۔
پہاڑوں پر چھائے بادل، سبز درختوں پر چمکتی بارش کی بوندیں، اور کھیتوں میں لہلہاتی فصلیںایسا منظر پیش کر رہی ہیں گویا زمین نے وضو کیا ہو اور آسمان سے اترتے بادل اس کا سنگھار کر رہے ہوں۔
بارش کے بعد جہاں وادی کی فضا معطر ہو گئی، وہیں مقامی کسانوں کے چہروں پر بھی خوشی لوٹ آئی ۔
پھلوں سے لدے درخت اور مکی کی فصل کی شادابی، اس بارش کو قدرت کا انعام بنا رہی ہے۔وادی لیپہ میں فطرت کے یہ رنگ، صرف نظارے نہیںبلکہ ایک پیغام ہیں:کہ ہم قدرت کے قریب آئیں، اس کی نعمتوں کا شکر ادا کریں، اور اس کے حسن سے جُڑ جائیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خوفناک رپورٹ جاری




