سونے اور چاندی کے تازہ ترین نرخ، گذشتہ روز سے موازنہ

آج یکم فروری 2025 کو آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مرکزی صرافہ مارکیٹ کے مطابق آج یکم فروری 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 400 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 24 ہزار 983 روپے ہے،اگر گزشتہ روز یعنی 31 جنوری 2025 کے نرخوں سے موازنہ کیا جائے تو کل سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے تھی جبکہ 10 گرام سونا 24 ہزار 880 روپے تھا۔ اس طرح آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ 

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ آج چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 222 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2 ہزار 762 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے برعکس 31 جنوری 2025 کو چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2 ہزار 800 روپے تھی۔ اس طرح چاندی کی قیمت میں فی تولہ 78 روپے اور 10 گرام چاندی میں 38 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ڈالر کے نرخوں میں تبدیلی اور عالمی معیشت میں عدم استحکام کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ مقامی طلب و رسد بھی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

Scroll to Top