کھلانا راجپورلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں، زمینی رابطہ منقطع،ذیشان حیدر بحالی کیلئے سرگرم

نیلم یویلی (کشمیرڈیجیٹل)یونین کونسل کھلانا راجپور کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار دیہات کا یونین کونسل سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔

سنگین صورتحال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف آزادکشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی، سید ذیشان حیدر نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی سے رابطہ کرلیا۔

محکمہ کے مطابق راجپور نالے میں پانی کی شدید طغیانی کے باعث سڑک کی بحالی میں تاخیر کا سامنا ہے، تاہم پی ڈبلیو ڈی کی مشینری اور عملہ مکمل طور پر الرٹ اور اسٹینڈ بائی پر ہے۔ جیسے ہی پانی کی سطح میں کمی آئے گی فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ آج رات تک راستہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔سید ذیشان حیدر نے اس موقع پر کہا، “میں خود حلقے میں موجود ہوں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔

ہم شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اپنے عوام کو اس مشکل وقت میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔”عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کے حل اور راستوں کی فوری بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پیر سید علی رضا بخاری کی ممتاز آباد میں قبروں کی بے حرمتی کے دل خراش واقعہ کی مذمت

Scroll to Top