ری کاؤنٹنگ

پبلک سروس کمیشن : تحریری امتحانات کی ری کاؤنٹنگ کب ہو گی ؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ کمشنر/سیکشن آفیسر (بی پی ایس 17) اور محکمہ قانون و انصاف کے سیکشن آفیسر لاء کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج پر امیدواران کی جانب سے موصول ہونے والی ری کاؤنٹنگ کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اسے قانونی طور پر جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کا اختیار حاصل نہیں، تاہم امیدواران کی تسلی کے لیے پیپرز کی ری کاؤنٹنگ کی گئی، جس کے دوران حل شدہ تمام سوالات پر نمبر د ئیے گئے پائے گئے اور نتائج مارکنگ کے مطابق درست ثابت ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی بالادستی وقت کی اہم ضرورت ہے، بیرسٹر سلطان 

مزید وضاحت کرتے ہوئے کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ امیدواران اگر چاہیں تو 18 اور 19 جولائی 2025 کو صبح 10 بجے پبلک سروس کمیشن کے دفتر مظفرآباد میں حاضر ہو سکتے ہیں، جہاں کمیشن کی مقرر کردہ کمیٹی کے روبرو ان کی موجودگی میں پرچوں کی دوبارہ نمبر شمارگی (Recounting) کی جائے گی۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، کیونکہ کسی قسم کا نمائندہ یا وکیل قابل قبول نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیخلاف پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر نے انتہائی اقدام اٹھا لیا

مقررہ وقت پر غیر حاضری کی صورت میں درخواست کو داخل دفتر سمجھا جائے گا اور بعد ازاں کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا ۔

Scroll to Top