چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور نذر حسین کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے نے چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور نذر حسین کو ان کے عہدے پر مزید دو سال کی توسیع دینے کی منظوری دیدی ۔

صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی جانب سے چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ توسیع آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1985 کی دفعہ 26 کی ذیلی شق 1(b) ا
دفعہ 28 کے تحت دی گئی ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نذر حسین کی تین سالہ مستعار الخدمت (deputation) کی مدت جو نوٹیفکیشن مجریہ 18 جنوری 2024 کے تحت طے شدہ شرائط تعیناتی کے مطابق 6 جولائی 2025 سے اسی تقرری کو مزید دو سال کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ان کی خدمات، نظم و نسق، اور تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین نذیر حسین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نذر حسین ایک تجربہ کار اور فرض شناس افسر سمجھے جاتے ہیں، جن کے دور میں تعلیمی بورڈ میرپور نے شفاف امتحانی نظام، ڈیجیٹل اصلاحات، اور تعلیمی نتائج میں بہتری کی طرف نمایاں پیش رفت کی ہے

کشمیر کونسل لاجز کے فلیٹس کی مد میں 04.43 ملین روپے کے نقصان کا انکشاف

Scroll to Top