مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر بھر میں مون سون سی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم کافی حد تک خوش گوار ہو گیا ہے اور بڑی تعداد میں سیاح آزاد کشمیر کا رخ کر رہے ہیں اور ایس ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون کی بارشوں کے باعث آزاد کشمیر میں 5 گھر مکمل تباہ اور 46 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے اگلے چوبیس گھنٹے میں دریائے جہلم کے کیچمنٹ ایریاز مین سیلابی صورت حال کی پیشنگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات نے دریائے جہلم اور اس کے معاون دریاؤن ندی نالوں مین سیلاب کا امکان ظاہر کیا ہے ایس ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش کے باعث دریا میں 350000 کیوسک سے 450000 کیوسک تک پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے
ایس ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد کے زیر ین علاقوں میں سیلابی کیفیت کے مد نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے خدمات ادا کرنے والے ادارے ، ریسکیو ، پولیس ، شاہرات محکمہ صحت اور تمام اضلاع کی انتظامیہ ہوشیار رہیں ۔
زیریں علاقوں ممکنہ خطرات کے پیش نظر تدابیر اختیار کی جائیں ۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پچھلے تین روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو چکا ہے ہر چہرہ خوشی سے لہرا اٹھا ۔
جہلم ویلی بھر میں آج تیسرے روز بھی ہے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔۔۔
دوسری جانب سدھنوتی ، پونچھ کے بالائی اور زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بدستور موجود، محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردیں۔
وادی لیپہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ موسم خوشگوار اور سرد۔تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ میں بارشوں کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم نہایت خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے علاقے کا درجہ حرارت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے، جس کے بعد شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے ہیں۔
مقامی زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشیں فصلوں کیلئے نہایت مفید ثابت ہوں گی، خاص طور پر مکئی چاول کپاس اور سبزیوں کی کاشت پر ان کے مثبت اثرات متوقع ہیں۔
تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق وادی لیپہ میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تمام تر صورتِ حال کے باوجود وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی سڑکیں کھلی ہیں اور ان پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر مقامی افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور کا تگڑا وار، کیرنی مندھار کی گجربرادری کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل