فیصل ممتاز راٹھور کا تگڑا وار، کیرنی مندھار کی گجربرادری کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل )فیصل ممتاز راٹھور کا تگڑا وار، کیرنی مندھار کی گجربرادری کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل، شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتےہوئے وزیرحکومت فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں ہر رنگ و بو کے پھول شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ میں سابق وزیر اعظم، وزراء اور ایم ایل ایز سمیت ہر سطع کے کارکنان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کی غماز ہیکہ آمدہ الیکشن اور حکومت جیالوں کی ہوگی۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات جیت کر حکومت بنانے کیلیے مکمل ہوم ورک کرلیا ہے اس وجہ سے ن لیگ کے لیڈرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں مسلم لیگ ن میں تو وزرات عظمی کے خواہشمندوں کو اپنے اپنے حلقوں کے لالے پڑے ہیں ۔۔

سردار تنویر الیاس اور ساتھی ایم ایل ایز کی شمولیت سے ہماری پارلیمانی طاقت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ن لیگ غیر سیاسی دوستوں کو زبردستی سیاست میں گھسیٹ کر کوارڈینیٹری پیش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور نے کیرنی غربی میں گجر برادری کی بڑی بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یوسی کیرنی مندہار گاؤں غربی کیرنی اور وسطی کیرنی سے مسلم لیگ ن سے وابسطہ گجر برادری کے درجنوں رہنماوں نے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

گجر بیٹھک سے خطاب کرتے ہوے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کیرنی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو پہلی بار اتنی سپورٹ مل رہی ہے اللہ تعالیٰ ہی دلوں کو پھرنے کی قدرت رکھتا ہے آج کیرنی کی گجر برادری نے 55 سال بعد برادری ازم کا بت توڑ دیا انشااللہ کبھی مایوس نہیں کروں گا میرا مشن بلا تفریق خدمت ہے جو مجھے مرحوم ممتاز حسین راٹھور اور محترمہ فرحت ممتاز راٹھور سے ورثہ میں ملا ۔۔

ہم نے برادریوں اور قبیلوں کی تقسیم سے نکل کر ضرورت اور برابری کی بنیاد پر کام کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ حویلی سے برادری ازم کے خاتمے کا ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آئندہ ایک سال میں پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں گے۔۔

میں نے ہیلتھ پیکیج سیاسی کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں کو دیا تعلیمی پیکیج میں بھی سرحدی علاقوں کو فوقیت دیں گے

کنٹرول لائن پر بسنے والے ہمارے بھائی مسلح افواج پاکستان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں دشمن کے سامنے جرات و بہادری کی مثال ہیں انہوں نے کہا حویلی کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کردیا ہے مخلوط حکومت میں بھی ہم نے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔۔

آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی جس میں حویلی کا نمائندہ آج سے زیادہ طاقتور پوزیشن میں ہوگا جس سے حویلی کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی ہمارے قافلہ میں روز بروز لوگ شامل ہورہے ابھی چند بڑے نام باقی ہیں جنہیں مناسب وقت پر شامل کریں گے۔۔

ہمارا مقابلہ کسی فرد یا جماعت سے نہیں ہمارا مقابلہ تعصب سے ہے بے روزگاری سے جہالت سے ہے بیماریوں سے ہے اور پھر ازلی دشمن بھارت کی فوج سے ہے ہم علم صحت اور روشنی سے سب کا مقابلہ کریں گے۔۔

انشاء اللہ مستقبل حویلی کا ہے آپ سب کا ہے اس لیے پارٹی کارکنان کھلے دل سے نیئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں اس موقع پر کیرنی غربی سے گجر قبیلہ کے زعماء چوہدری رفیق بجاڑ چوہدری صدیق بجاڑ چوہدری صدام بجاڑ چوہدری ابرار بجاڑ چوہدری مہتاب چھاوڑی چوہدری شکردین چھاوڑی چوہدری ممد صغیر چھاوڑی شامل۔

اشفاق چھاوڑی چوہدری کاشف چھاوڑی چوہدری شاہد چھاوڑی چوہدری سراج دین چھاوڑی چوہدری اخالق چھاوڑی چوہدری حنیف بجاڑ چوہدری فاروق چوہدری مقسود چھاوڑی چوہدری طاہر چھاوڑی چوہدری لعل رفیق بجاڑ گلفرازخان ندیم خان اہحاق خان راجہ عمران میر ذشان کھوکھر راجہ فہم راجہ شہزادہ راجہ ادیس انجم راجہ عاطف عمران تیڑوا چوہدری صاقب چوہدری چیچی چوہدری عارف چیچی راجہ صابر چوہدری ندیم اور کیرنی وسطی سے چوہدری محمد رفیق?صدیق صدام ابرار علم دین اعوان اور حنیف صاحبان کو مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ میں تمام دوستوں کو پاکستان پیپلز پارٹی فیملی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گجر برادری کے زعماء کو انشا اللہ کبھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ ہراول دستے میں شامل ہونگے پاکستان پیپلز پارٹی سب کا گھر ہے جو ہر شخص کو عزت دیتا ہے۔

وادی لیپہ: پاک بھارت کشیدگی پر آل پارٹیز الائنس کا چودہ نکاتی چارٹر، فوری عملدرآمد کا مطالبہ

Scroll to Top