یوتھ اسمبلی

ریاستی یوتھ اسمبلی 18 سے 20 جولائی تک’ ’یوتھ فار پیس سمٹ ‘‘کی میزبانی کیلئے تیار

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) اسٹیٹ یوتھ اسمبلی 18 سے 20 جولائی 2025 تک وادی نیلم میں اپنی چوتھی ’’یوتھ فار پیس سمٹ ‘‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے ۔

اس بات کا اعلان ریاستی یوتھ اسمبلی کے سیکرٹری جنرل عبدالعزیز اعوان نے ایک پریس ریلیز کے دوران کیا ۔ اس سال کی تقریب کا تھیم ’’سیاحت برائے امن‘‘ ہے ۔

تین روزہ ایونٹ آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں منعقد ہو گا، جس کا مقصد خطے میں سیاحت کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں امن کا پیغام دینا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی باغ نے برقیات کے اہلکاروں کو وارننگ دیدی

شرکاء کو کوہالہ ، مظفرآباد ، دھانی آبشار، چھلانہ کراسنگ پوائنٹ ، کٹن آبشار، کیران ، شاردا ، رتی گلی اور ارنگ کیل کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا ۔

یہ منفرد تقریب سیاحت ، ثقافت اور صوفی گفتگو کو یکجا کرے گی ۔ جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پاکستان بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ تقریب میں مختلف تنظیموں کے مندوبین اور نمائندوں کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تین روزہ کشمیر کلچرل فیسٹیول کی رنگارنگ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

افتتاحی تقریب آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوگی جس میں ریاست بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی ۔

سربراہی اجلاس آرنگ کیل کے خوبصورت مقام پر اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے : چودھری یٰسین کا دعویٰ

عبدالعزیز اعوان نے کہا کہ سٹیٹ یوتھ اسمبلی نے گزشتہ تین ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے اور یہ چوتھا سربراہی اجلاس آزاد کشمیر میں سیاحت اور امن کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔

Scroll to Top