ضلعی انتظامیہ کی چیرادستیاں، جہلم ویلی ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال، ٹرانسپورٹ مکمل بند

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع جہلم ویلی کے ٹرانسپورٹرز نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے یکطرفہ روٹ پرمٹ جاری کیے جانے کیخلاف پہہ جام ہڑتال کردی۔ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی۔

ٹرانسپوٹرز اور انتظامیہ کے مذاکرات ناکام ہونے کی اطلاع ہےٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر پنڈی سے چکوٹھی کا پرمٹ جاری کیا جبکہ اس روٹ کیلئے کوئی باضابطہ ٹائم شیڈول موجود نہیں۔

یونین نے ضلعی انتظامیہ کو اس صورتحال سے آگاہ کیا تھا مگر شنوائی نہ ہونے پر جہلم ویلی میں ٹراسنپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔

ہڑتال کے باعث مظفرآباد سے چکوٹھی، ریشیاں، چکار اور باغ جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے ہیں۔ دوسری جانب کمشنر آفس میں اس حوالے سے نرانسپورٹرز اور انتظامیہ کے درمیان مذکرات ناکام ہو گئے ہیں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اگلے کا لاعمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خلاف میرٹ تقرریاں،ذیشان حیدر حکومت پر برہم، چیلنج کرنے کا اعلان

Scroll to Top