ساون دھنی پل سے نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) جہلم ویلی کے مضافاتی علاقے ساون دھنی پل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والا نوجوان قاری عزیر مرحوم کا بیٹا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، واقعے کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کو پل کے کنارے کچھ دیر کھڑے دیکھا گیا، جس کے بعد وہ اچانک دریا میں کود گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز بہاؤ اور گہرے پانی کے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم کوششیں جاری ہیں۔واقعے کے اسباب تاحال معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ مقامی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستانی سیاست میں نئے باب کا اضافہ، ریحام خان کا نئی سیاسی جماعت بنانے کااعلان

Scroll to Top