سہنسہ (کشمیر ڈیجیٹل) ترئیاں کے نواحی ائیریا بپناہ سناں سے 5 عدد بکریاں جن کی مالیت 2لاکھ 50 ہزار تھی گزشتہ دونوں ملزمان نے سہنسہ سے چوری کرکے ڈیڈیال پہنچادیں۔
ملزمان طالب ولد صدیق قوم گوجر بکروال ساکن ترئیاں سہنسہ اور زمان ولد یونس قوم گوجر بکروال ساکن افضل پور ترئیاں سہنسہ نے چوری کر کے ڈڈیال جا کر کچھ بکریاں 1 لاکھ میں فروخت کر دیں
تھانہ پولیس سہنسہ کو اطلاع ملتی ہی ایس ایچ او تھانہ پولیس سہنسہ وسیم نواز نے واقع کا نوٹس لیتے ہوتے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کی نشاہدی پر بکریاں برآمد کی جن کی مالیت 250000 روپے تھی۔۔
ملزمان نے چند روز قبل بمقام سُناہ سے عبدالرحمان ولد محمد بوستان قوم جاٹ ساکن ببناء ترئیاں کی بکریاں چوری کر لیں تھیں پولیس نے مقدمہ علت نمبر 184/25 بجرم EHA-14 درج کر کے ملزمان کو ٹریس کر کے برآمد گی عمل میں لائی ،
عوام نے مزید بتایا کے ملازمان اس سے قبل بھی مختلف وارداتیں کر چکے ہیں ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے
اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد اہم دورے پر جہلم ویلی پہنچ گئے، احتجاجی تحریک کیلئے حکمت عملی طے