سردار امجد یوسف کا تگڑا وار، ممتاز سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

عباسپور (کشمیر ڈیجیٹل ) سردار امجد یوسف کا تگڑا وار،ڈھوک گھمیر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سابقہ سیاسی وابستگیوں، بالخصوص تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔

ان شخصیات نے پارٹی کے نائب صدر و قائد حلقہ ایل اے 18 سردار امجد یوسف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سردار محمد انیس خان، سردار محمد شہزاد خان، سردار محمد اسماعیل خان، سردار شوکت خان، خان منیر خان، خان سید اکبر خان، سردار محمد عشمال خان، خان جمیل خان، سردار شہباز خان اور عبدال قادر خان شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ افراد نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور سردار امجد یوسف کی سیاسی بصیرت سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ انتخابی عمل میں پیپلز پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے اور پارٹی کو عوامی سطح پر مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس شمولیتی عمل سے حلقہ ایل اے 18 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی پذیرائی اور تنظیمی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

بھارت کو دفاعی محاذ پر بڑادھچکا، برازیلین حکومت کا آکاش میزائل ڈیل سے انکار

Scroll to Top