raja farooq haider

کارکن متحد رہیں،حلقہ 6اور 7 سے الیکشن خود لڑوں گا، راجہ فاروق حیدر کا پیغام

ہٹیاں بالا بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جہلم ویلی کے حلقہ چھ اور حلقہ سات سے آئندہ الیکشن خود لڑوں گا،کارکن آپس میں اتحاد و اتفاق رکھیں۔۔

الیکشن سے قبل جماعت میں کسی قسم کی افراتفری پیدا نہ کی جائے،مجھ سمیت تمام لوگ جماعتی فیصلوں کے مکمل طور پر پابند ہیں۔۔جلد حلقہ سات اور حلقہ چھ کے کارکنان کی میٹنگ خود طلب کروں گا جس میں کارکنان کی مشاورت سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممبران مجلس عاملہ راجہ نثار علی خان،سید اسلم حسین کاظمی،سینئر لیگی رہنما حاجی امیر خان چغتائی،راجہ آفتاب احمد سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ تمام ذمہ داران میرا پیغام جہلم ویلی کے تمام کارکنان تک پہنچا دیں میرے میٹنگ طلب کرنے سے قبل کارکنان اطمینان سے رہیںتاکہ جماعت کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ ہو۔۔

جماعت جسے بھی ٹکٹ دے گی وہ فیصلہ کارکنان کی مشاورت سے ہو گا مجھ سمیت تمام کارکنان اس فیصلے کے مکمل پابند ہوں گے۔۔

ضلع کونسل مظفرآباد کا اہم اجلاس، 41 کروڑ 54 لاکھ 95 ہزار روپے کا بجٹ ،3قراردادیں منظور

Scroll to Top