میرپور،مشہوربیکری چین کی شاخ سے زائد المیعاد اشیاء برآمد،ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

میرپور آزادکشمیر میں مقامی انتظامیہ نے علامہ اقبال روڈ پر واقع مشہوربیکری چین کی شاخ پر اچانک چھاپہ ماراجہاں زائد المیعاد اشیاءبرآمد کی گئیں جس پر بیکری چین پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم جس میں تحصیلدار عمران یوسف چوہدری اور محکمہ فوڈ انسپکشن کے افسران شامل تھے نے بیکری اور اس کے سٹاک روم سے بھاری مقدار میں معیاد ختم ہونے والی بیکری کی اشیاء برآمد کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26: کن اشیاء پر ٹیکس، کہاں چھوٹ؟ مکمل تفصیلات

ٹیم نے انسانی صحت کیلئے مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت پربیکری کی شاخ کو موقع پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

انتظامیہ کےئ مطابق یہ چھاپہ ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض چوہدری کی خصوصی ہدایت پر مارا گیا جنہوں نے ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان کیا ہے۔

چھاپے کے دوران، ٹیم نے بیکری کے ریفریجریٹرز اور سٹاک روم سے تمام میعاد ختم ہونے والی اشیاء ضبط کر لی گئیں۔

Scroll to Top