اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاک بحریہ کے زیراہتمام آفیسرز، سی پی اوز،سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی
سردار تنویر الیاس دور حکومت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کا29 کروڑ روپے اخراجات کا انکشاف