نکلو کپتان اور پاکستان کی خاطر، خواجہ فاروق کی کارکنوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 5اگست کو احتجاجی کال کی بھرپور حمایت حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اضلاع کے کارکنوں بالخصوص مظفرآباد ڈویژن کے کارکنوں سے توقع کہ وہ 5اگست کے احتجاجی پروگرام جس میں عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم خان اور سلمان خان بھی شرکت کریں گے۔

خواجہ فاروق احمد نے کارکنوں سے اپیل کی کہ نکلو پاکستان اور کپتان کی خاطر،عمران خان ملک وقوم کے روشن مستقبل کی جنگ لڑرہا ہے۔ عمران خان نے جس جرات ،ہمت،حوصلہ اور وقار سے 700 دن سے زائد جیل کاٹی ہے

اس دوران وہ نوازشریف ،آصف زرداری،شہباز شریف یا دیگر پی پی اور مسلم لیگ ن کے لیڈروں کی طرح بیمار ہوا نہ کمر درد نکلا نہ ہی جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے نام پر گیا۔۔

خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ متعدد بار ڈیل کرنے کی آفرز کے باوجود کھڑا رہا،ڈٹا رہا صرف اپنی قوم،اپنے ملک کے لیے ،اس قسم کی قربانی ہمت جذبہ کی مثال پاکستان کی 77سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

عمران خان صرف اور صرف اپنے ملک اپنی قوم کی عزت وقار اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہا ہے،ان لوگوں کے خلاف جنہوں نے پاکستان کو آج دیوالیہ ہونے کی حد تک پہنچادیا ہے۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ بہت جلد مظفرآباد ڈویژن؍ضلع کی سطح پر کارکنوں کا اجلاس بلایا جائے گا،بھرپور رابطہ مہم بھی کی جائے گی،تاکہ 5اگست جب عمران خان کی قید ناحق میں 2سال پورے ہوجائیں گے تو آزادکشمیر پی ٹی آئی احتجاج میں اپنا بھرپور حصہ؍شرکت ڈال سکے،

ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے،ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ ساتھ رہیں گے۔5اگست پاکستان کی کامیابی وکامرانی کادن ہوگا۔

سردار تنویر الیاس دور حکومت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کا29 کروڑ روپے اخراجات کا انکشاف

Scroll to Top