اڑنگ کیل (کشمیر ڈیجیٹل ) وادی نیلم کے معروف سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھریلو گیس سلنڈر کے دھماکے سے رہائشی مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت انجام دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سلنڈر پھٹنے سے گھر کو آگ لگ گئی مکان جل کر تناہ ہو گیا،اڑنگ کیل کے مقام پر غلام حسین ولد اورنگزیب کے گھر سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے گھر میں آتشزدگی کے علاوہ بیوی بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی
زخمیوں کو THQ ہسپتال کیل منتقل کردیا گیا۔
امریکی صدر کا کھلے بال عورتوں کا استقبال عرب ممالک کیلئے ڈو ب مرنے کا مقام، علمائے کرام