ٹیکساس میں سیلاب سے 51 افراد جاں بحق، 27 لڑکیاں لاپتا

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے جبکہ سڑکیں، مکانات اور گاڑیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 15 بچوں سمیت 51 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ دریا کنارے لگے ایک سمر کیمپ میں شریک تقریباً 27 لڑکیاں لاپتا ہو گئی ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں سے اب تک 850 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کی جانب رخ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی حزیفہ ارشد نےگولڈ میڈل جیت لیا

مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر کئی کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ٹیکساس کے گورنر نے صورت حال کے پیش نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وفاقی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top