ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک بڑا دھچکا،ضلع جہلم ویلی حلقہ نمبر 6 میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا پیپلز پارٹی پر تگڑا وار، یونین کونسل چکوٹھی کے گاؤں لوہر نڑدھار سے درجنوں متحرک کارکنان کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا۔۔
مرکزی ممبر مجلس عاملہ مرزا آصف مغل اور راجہ قاصد کی قیادت میں چوہدری برادری چوہدری محمد حسین، چوہدری محمد رفیق، چوہدری عمران، چوہدری عبدالوحید، چوہدری محمد سلیم، چوہدری محمد آصف، چوہدری محمد صدیق، چوہدری محمد حنیف، چوہدری محمد رزاق، چوہدری محمد شریف، چوہدری عزیز، چوہدری عبدالحمید اور چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی ۔۔
شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشفاق ظفر کی ناقابل قبول پالیسیوں سے تنگ آ کر پیپلز پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔۔
ان کا کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہےانہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ چند دنوں میں چکوٹھی میں مسلم لیگ ن کا ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں مزید اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔۔۔
محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات، پنجاب کے 23 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بند