وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے راجہ فاروق حیدر کی اہم ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے درمیان ملاقات سیاسی صورتحال ،آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات موجودہ حکومت اور مستقل کی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کیساتھ عوامی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر وزیر حکومت سردار عامر الطاف بھی موجود تھے ملاقات میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو فعال بنانے جماعتی کارکنان کے معاملات اور مسائل میں گہری دلچسپی سمیت آزادکشمیر میں بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں دوٹوک اور واضح موقف اپنانے پر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انتہائی مشکل وقت میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں پر افواج پاکستان اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد کی حوصلہ افزائی سے کشمیر کے اندر پانستانیت کو تقویت ملی اور افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہوئے۔ مشکل حالات گزر جاتے ہیں لیکن قومی رہنماوں کا کردار ہمیشہ یادگار رہتا ہے

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے تکمیل پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان ہر کشمیری کے دل میں ہے ۔۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو سرینگر سے لیکر مظفرآباد تک اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری پاکستان کے رہنے والوں سے زیادہ کشمیر کیلئے فکر مند ہوتے ہیں ۔۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں انشاءاللہ اپنی ٹیم اور سابق کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرینگے ہم نے رب کے کرم سے کام کر کہ دکھایا ہے موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد راستہ ن لیگ کے پاس ہے

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان عزم ہمت وفا اور تعمیر و ترقی کا نشان ہیں جن کی جماعتی و حکومتی خدمات کے عوام گواہ ہیں۔۔

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

Scroll to Top