اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کےمشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان ، وزیر امور کشمیر رانا ثنااللہ اور وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، راجہ مشتاق منہاس ، چوہدری طارق فاروق ، ڈاکٹر نجیب نقی اور بیرسٹر افتخار گیلانی شریک ہوئے۔
مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنمائوں نے مختلف امور پر وفاقی وزرا اور مشیر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا ۔ اہم فیصلے کئے گئے اور ان پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ رہنماوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو جھٹکا،سردار یونس ن لیگ میں شامل، عوامی خدمت کا مشن پورا کرینگے،شاہ غلام قادر
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی میں نئے لوگوں کی شمولیت اور انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ہے اور آج جمعہ کے بعد ن لیگ آزادکشمیر کی طرف سے اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
اجلاس کے شرکا نے سردار یاسر الیاس خان کی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں باقاعدہ شمولیت کا خیرمقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلے اہم کردار ادا کریں گے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جب سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس کے بعد آزادکشمیر کا سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی مفادکیلئے نہیں اصول اور نظریئے کیلئے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے، سردار تنویر الیاس
تحریک انصاف فارودڑ بلاک کے ارکان اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں اور پیپلزپارٹی ، ن لیگ کی طر ف سے ان کی شمولیت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کے بھی پیپلزپارٹی سے معاملات طے پاچکے لیکن ابھی تک وہ شامل نہیں ہوئے ہیں۔




