وزیرقانون میاں عبدالوحید کو عدالتی فیصلے پر تنقید مہنگی پڑ گئی،وضاحت طلب

مظفرآباد( مسعود الرحمن عباسی کشمیر ڈیجیٹل) سپریم کورٹ آف آذاد کشمیر کے فیصلے پر تنقید کرنا وزیر قانون میاں عبدالوحید کو مہنگا پڑ گیا۔وزیر قانون سے عدالت العظمیٰ نے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ تاریخ دئیے بغیر کیس ملتوی کر دیا۔

یاد رہے یہ کیس سابق وزیر حکومت سید شوکت شاہ نے موجودہ کابینہ کے وزیر عاصم بٹ کے خلاف دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا کہ عاصم بٹ جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کے ذریعے مہاجرین جموں وکشمیر کی سیٹ پر الیکشن لڑا حالانکہ عاصم بٹ مہاجر نہیں بلکہ انڈین شہری ہے۔

عدالت العالیہ نے بھی عاصم بٹ کے خلاف فیصلہ دیا ۔۔چونکہ وزیر قانون موجودہ کابینہ میں وزیر ہیں اور انکے وزیر کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس سنا جا رہا ہے وزیر قانون نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی اس پر عدالت نے ان سے وضاحت مانگ لی ہے اور نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔۔۔

Scroll to Top