چناری (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت، تحریک انصاف آزاد کشمیر نے جہلم ویلی میں اپنی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔ یونین کونسل سڑک چناری سے مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنما، ممتاز تاجر اور بااثر سیاسی شخصیت ملک شکیل اعوان نے اپنے خاندان اور برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر اور امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ملک شکیل اعوان کے ہمراہ ملک عمر اور ملک ذیشان نے بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا تھام کر سابقہ وابستگیوں کو خیرباد کہہ دیا۔
پی ٹی آئی میں شمولیت کی اس پروقار تقریب میں نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو سید ذیشان حیدر نے پارٹی کا مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی جہلم ویلی کے مرکزی رہنما ناصر اعوان، عامر روشن اعوان، لیاقت علی اعوان، آصف اقبال مغل، وقار شیخ، حمزہ میر، عتیق شیخ، راجہ سجاد حسین، سید سعد ہمدانی سمیت دیگر کارکنان اور عمائدین علاقہ بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
سید ذیشان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا:“ہم ملک شکیل اعوان اور ان کے ساتھیوں کو تحریک انصاف کے قافلے میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہیں پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا، ان کے عزت و وقار کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ ہم مل کر عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے اور ایک باوقار، صاف شفاف اور خوددار سیاسی کلچر کو فروغ دیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا:
“آنے والے دنوں میں مزید وکٹیں گریں گی، محرم کے بعد بڑی شمولیتوں کا اعلان ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے ہم نہ ماضی میں گھبرائے، نہ آئندہ گھبرائیں گے۔ کرپٹ، موروثی اور عوام دشمن نظام کا خاتمہ اب جہلم ویلی سے ہوگا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان حکومت بنانے اور چلانے کے لیے ذہنی و عملی طور پر تیار ہو جائیں۔”
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ شمولیتیں آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری دلا سکتی ہیں، خصوصاً حلقہ چناری میں مسلم لیگ ن کے اثر و رسوخ کو شدید دھچکا لگا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب تبدیلی، میرٹ اور قیادت کی ایمانداری کو ترجیح دے رہے ہیں، اور ذیشان حیدر کی قیادت میں پی ٹی آئی ایک مضبوط اور فعال قوت کے طور پر ابھر رہی ہے
کمشنر میرپور چوہدری مختار کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم