چیف جسٹس

پاکستان ہمارے حقوق کا محافظ ، وکلاء مسئلہ کشمیر اجاگر کریں،چیف جسٹس آزادکشمیر

مظفرآباد:چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے حقوق کا محافظ ہے ، بار ایسوسی ایشنز مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتےہوئے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے کہا کہ آزادکشمیر کی سپریم کورٹ میں معززججز کی بہترین ٹیم موجود ہے ۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے کہاکہ کوشش ہوتی ہے کہ جو کیس آئے اس کو جلد سے جلد فیصلہ کیاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تاریخ بہت پرانی ہے ، یہاں کے لوگوں نے اس خطہ کوآزادکروایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کی وضاحت ،انتباہ بھی جاری

کشمیر کا کلچر ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے ، کشمیر کے لوگوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں ۔

ا نہوں نے وکلا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔

سپریم کورٹ بار پاکستان کے وفد نے منگل کے روز سپریم کورٹ آزادکشمیر کا دورہ کیا اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان بھی موجودتھے ۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا دورہ راولاکوٹ،ڈویژنل بار ایسوسی ایشن پونچھ بار روم کیلئے جگہ مختص

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد میں صدر بار میاں محمد روف عطا، سینئر نائب صدر ندیم قریشی، نائب صدور اسحاق نتوزئی،رانا غلام سرور،فدابہادر، سیکرٹری جنرل سلمان منصور شامل تھے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مہر بخاری ایڈووکیٹ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد انیس گیلانی،جنرل سیکرٹری سینٹرل بار توفیق احمد چوہدری ایڈووکیٹ ودیگر اراکین بار بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔

Scroll to Top