وادی لیپا، کمپیوٹر کورسز سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو اسناد تقسیم

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل، عبد الصبور اعوان) ریڈ فاؤنڈیشن اور محکمہ ٹویوٹا آزاد کشمیر کے زیر اہتمام کمپیوٹر کورس کی اسناد تقسیم تقریب کا اہتمام ۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ فاؤنڈیشن لیپہ اور محکمہ ٹویوٹا آزاد کشمیر کے باہمی اشتراک سے چھ ماہ کے کمپیوٹر کورس (لیول ون) کی تکمیل پر ایک پروقار اسناد تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین ٹیکس بورڈ آزاد کشمیر سید طفیل حسین بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ممبر ضلع کونسل لیپہ بشیر عالم اعوان، ممبر ضلع کونسل نوکوٹ عبدالعزیز بدھن، وارڈ ممبر لیپہ صدیق شیخ، وارڈ ممبر اظہر میر، سماجی کارکن سلمان اعوان اور ڈاکٹر عبدالخالق لون بھی شریک ہوئے ۔

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر ریڈ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کی صدارت پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن لیپہ، فاروق احمد عباسی نے کی۔ انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کورس کی افادیت اور کامیاب شرکاء کو مبارکباد دی۔

کورس میں وادی لیپہ کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے 42 مرد و خواتین نے شرکت کی اور کامیابی سے 6 مہینے کا کمپیوٹر کورس مکمل کیا۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو اسناد تقسیم کی گئیں۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس:پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل

Scroll to Top