غلام اللہ اعوان

سردار تنویر الیاس وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی میں شامل، دیوان علی چغتائی بھی اڑان بھرنے کیلئے تیار، غلام اللہ اعوان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) انوارالحق سرکار نے اپنے دور حکومت کا آخری بجٹ 2025،26 پیش کردیا ۔ اس کے بعد سیاسی طور پر آزادکشمیر میں جوڑ توڑ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی میدان میں آچکے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار معروف تجزیہ نگار غلام اللہ اعوان نے اپنے پوڈ کاسٹ میں کیا ۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ بجٹ جو 44 ارب روپے تھا اس میں سے بھی آدھا بجٹ گزشتہ مالی سال میں استعمال نہیں کیا جاسکا۔ جو کہ لیپس ہوچکا ہے ۔ اب دوبارہ آزادکشمیر حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیااس میں 49 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ترقیاتی بجٹ سے حکومت 21 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ نہیں کرسکی تو نئے ترقیاتی بجٹ بڑھانے کی کیا ضرورت تھی ۔ ایک اندازے کے مطابق موجودہ حکومت ترقیاتی بجٹ کی آڑ میں آئندہ الیکشن میں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے خریدو فروخت کیلئے پر تول رہی ہے ۔

غلام اللہ اعوان کاکہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس خان اس بار ریاض چوہدری کے ہاتھ چڑھ گئے ہیں ۔ کیونکہ ماضی میں بھی سردار تنویر الیاس نے پیسوں کی بندر بانٹ کرکے وزارت عظمیٰ کے عہدے تک پہنچے اور لگتا بھی یہی ہے کہ اس دفعہ بھی ان کا مقصد وزارت عظمیٰ ہی ہے ۔

سردار تنویر الیاس خان نے 4 سال میں 4 جماعتیں تبدیل کیں، یہ پیسے کے بل پر سیاست کرتے ہیں اور صرف اپنے حلقے میں نہیں بلکہ پورے آزادکشمیر سے بڑے بڑے ناموں کو پیسے کے زور پر پیچھےکر دیا جس میں بیرسٹر سلطان محمودچوہدری جیسے سیاستدان بھی شامل ہیں۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس کافی عرصہ سے چوہدری ریاض سے ملاقات کررہے ہیں اور ان کے ساتھ سیاسی ڈیل چل رہی تھی ۔ اس سے قبل سردار تنویر الیاس کے مسلم لیگ ن میں جانے کے چانسز بن رہے تھے تاہم مسلم لیگ ن کے ساتھ سردار تنویر الیاس کی ڈیل نہ ہوسکی اور وہ چوہدری ریاض کو پیارے ہوگئے ۔ سردار تنویر الیاس نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس اپنے ساتھیوں سمیت بلاول ہائوس پہنچے اور فریال تالپور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیدیا

غلام اللہ اعوان کاکہنا تھا کہ اس سے قبل وزیرحکومت دیوان علی خان چغتائی مسلم لیگ میں شمولیت کا سوچ رہے تھے تاہم مسلم لیگ ن میں ان کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور دیوان علی چغتائی کا تعلق چونکہ سردار تنویر الیاس کیساتھ گہرا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سردارتنویر الیاس کے ہاتھ پر بیت کرلیں اور ان کے قافلے میں شامل ہوجائیں تاہم ابھی دیوان چغتائی حکومت میں اس لئے وہ کھل کر سامنے نہیں آسکتے تاہم جیسے ہی الیکشن کا بغل بجتا ہے سردار دیوان علی چغتائی بھی سردار تنویر الیاس کے قافلے میں شامل ہوجائیں گے۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر امریکی صدر ٹرمپ غصے میں آگئے، نیتن یاہو کو کھری کھری سنادیں

Scroll to Top